مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی:بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ریاسی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکاروں نے ضلع کے گاﺅں سودین میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔
بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن گاوں میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔







