مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:ہائیکورٹ نے ایک کشمیری کی کالے قانون کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی

”پی ایس اے “کے تحت نظر بند چار نوجوانوں کی عرضداشتیں خارج

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک کشمیری کی کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی رہائی کے احکامات دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ نے محمد آصف شیخ نامی کشمیری پر لاگو کالا قانون” پی ایس اے “کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ محمد آصف کو جن بنیادوں پر کالے قانون کے تحت نظر بند کیا گیا ہے وہ انتہائی مبہم اور غیر واضح ہیں ۔
دریں اثنا جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے چار کشمیریوں تصدق حسین ڈار، شبیر احمد گانی، باسط احمد میر اور اطہر مشتاق خان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نظر بندی برقرار رکھتے ہوئے رہائی کے بارے میں انکی عرضداشتیں خارج کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت تین ہزار سے زائد کشمیریوں کو” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“جیسے کالے قوانیں کے تحت جیلوں میں بند کررکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button