بھارت

سی آر پی ایف اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک

لکھنو: بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک حوالدار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات سی آرپی ایف حوالدار سیتا پور کے جہانگیر گنج تھانے کے علاقے روشن پور میں اپنے گھر میں بجلی کا کنکشن لگانے کی کوشش کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ سی آرپی ایف اہلکار جس کی شناخت 42 سالہ جواہر کے نام سے ہوئی ہے، تقریباً آٹھ روز قبل چھٹی پرگھر گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق انہیں 29 اگست کو ڈیوٹی پر واپس جاناتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button