بھارت

اٹلی: میلان میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے خالصتان آزادی ریلی، بھارت مخالف نعرے

میلان: سکھز فار جسٹس کے زیرِ اہتمام 15اگست کو بھارتی قونصل خانے میلان کے باہر خالصتان فریڈم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اطالوی سکھ کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ 15اگست سکھوں کے لیے یومِ آزادی نہیں بلکہ بھارتی ریاست کی جانب سے سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مبینہ ظلم و جبر کی یاد دلاتا ہے۔شرکا نے خالصتان زندہ باد سمیت مختلف نعرے لگائے اور سکھوں کے حقوق، خالصتان ریفرنڈم اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ کا مطالبہ کیا۔ریلی کے منتظمین نے بھارتی حکومت پر سکھ رہنماں کے خلاف بیرونِ ملک کارروائیوں اور خالصتان تحریک کو دبانے کے الزامات بھی عائد کیے۔ انہوں نے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اٹلی میں سکھ کمیونٹی کو درپیش مبینہ دبا اور دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔منتظمین کے مطابق خالصتان کے لیے ان کی جدوجہد کا بنیادی ذریعہ جمہوری ووٹ اور ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم امریکی شہر انڈیانا پولس میں ہوگا۔

.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button