بھارت

بھارت: بی جے پی کوضمنی انتخابات میں شرمناک شکست

 

 

electنئی دلی 09ستمبر(کے ایم ایس)

بھارت کی چھ ریاستوں میں سات نشستوں کیلئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ضمنی انتخابات کے نتائج کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا۔ریاست جھارکھنڈ میں ڈمری، کیرالہ میں پوتھوپی، تریپورہ میں دھان پور،باکسانگر ، اترپردیشن میں گھوسی، اترا کھنڈ میں باگیشور اور مغربی بنگال میں دھوپگوری کی سیٹوں پر انتخابات ہوئے تھے۔ بی جے پی کو ان سات سیٹوں میں سے محض تین پر کامیابی ملی ہے ۔ کانگریس ،سماج وادی پارٹی ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور ترنمول کانگریس کو ایک ایک سیٹ ملی ہے ۔

بھارت میں حزب اختلاف کے اتحا”انڈیا“ کیوجہ سے بی جے پی سخت پریشانی کا شکار ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی جس طرح پے در پے شکست سے دوچار ہے اس سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ 2024کے عام انتخابات اسکے لیے ہرگز آسان نہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button