ایئر انڈیا کا بدترین بحران، مودی کے نام نہاد ترقیاتی دعوے بے نقاب
ایئر انڈیا کیلئے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو گیا
اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد مودی حکومت کے ترقی کھوکھلے دعوے بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق برطانوی جریدہ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ2025کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو گیا. حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار سے متعلق متعدد منفی خبروں نے مسافروں میں مزید خوف پیدا کر دیا.ماہرِ ہوا بازی سنجے لیزار کے مطابق مودی کے دور اقتدار میں بھارت کا ایوی ایشن سیکٹر مکمل بدحالی کا شکار ہو چکا ہے.
اگست اور ستمبر 2025 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد بالترتیب 11 اور 19 فیصد تک کم ہوگئی، اپریل 2025 کے برعکس اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں میں تقریباً 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. تجزیہ کاروں نے جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ بحران کی بڑی وجہ قرار دیدیاہے۔







