مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں متاثرہ دکانداروں، اسلام آباد میں محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں کے علاقے نئی بستی کے دکانداروں نے قابض انتظامیہ کی جانب سے ان کی دکانیں مسمار کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے دکانداروں نے کہا کہ ان کی دکانیں مسمار کیے جانے سے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے روزگار کو برقرار رکھنے کے لیے مالی معاونت کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہے۔
دریں اثناء کانگریس کے رکن قانون ساز اسمبلی غلام احمد میر نے ہڑتال کرنے والے محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ان کے احتجاج میں شرکت کی۔مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔محکمہ صحت کے ملازمین اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے، اجرتوں میں اضافے اور ملازمت کے تحفظ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button