حادثات

مقبوضہ کشمیر: ریاسی میں سڑک حادثے میں 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ریاسی میں ایک مسافر بس الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثہ پیر کی صبح بکل ٹنل کے قریب بٹال گالا میں اس وقت پیش آیا، جب سارنگھ ڈار سے ریاسی کی طرف جا رہی بس ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی۔حادثہ میں ایک 48سالہ شہری کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے ایک شدید زخمی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button