منی پور: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2خواتین سمت4افرادہلاک
امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے تمنگ لونگ اور نونی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 2 خواتین سمیت کم سے کم4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلا واقعہ تمنگ لونگ میں اتوار کی صبح پیش آیا، جہاں نیشنل ہائی وے 37کے قریب ٹولین کوکی گائوں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے ایک خاتون اور اسکا شوہر اور شیر خوار بچہ زخمی ہوا۔ بعد ازاں زخمی خاتون ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کے مطابق دوسرے واقعے میں نونی ضلعے کے لانگ پی گائوں میں مسلح افراد نے ایک خاتون اور ایک مرد کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت جولی گنگٹے اور آر گنگٹے کے نام سے ہوئی ہے۔یہ حملے منی پور میں کوکی برادری کی جانب سے 13ستمبر کو منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر ہوئے۔ یہ دن 1990کی دہائی میں کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان نسلی تنازع میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔







