بھارت

نئی دہلی : برکس اجلاس، بھارت کیلئے عالمی سطح پرجگ ہنسائی کا باعث بن گیا

بھارتی حکام کی غیرپیشہ ورانہ حرکات نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

نئی دہلی:بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں ہونے والے حالیہ برکس اجلاس کے دوران عالمی سفارتی فورم پربھارتی حکام کی غیرپیشہ ورانہ حرکات نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
بھارتی حکام کے غیرپیشہ ورانہ طرزِعمل اور ہندوتوابھارتیہ جنتا پارٹی رہنمائوں کی جانب سے جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر شیئر کیے جانے پر بھارت کو سوشل میڈیا پرکڑی تنقید کا سامنا ہے۔ وائرل ویڈیوز میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو روسی صدر کی تقریر کے دوران کھانے میں مصروف دیکھا گیا جبکہ ایرانی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال بھی مسلسل کھانا کھاتے دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی حکام کے اس مبینہ طرزِعمل کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ بھارتی صحافی اشوک سوائن نے بھی بھارتی وزارت خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وزارت ملکی ساکھ بہتر بنانے کے بجائے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اعزازات جمع کرنے اور مفت کھانے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب برکس اجلاس کے حوالے سے بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر شیئر کیے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بعض تصاویر میں ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کو بھی برکس اجلاس میں موجود دکھایا گیا حالانکہ وہ مئی 2024میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ واقعے نے برکس جیسے اہم عالمی سفارتی فورم پر بھارتی حکام اور حکمران جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا مواد کے استعمال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button