بھارت

بھارت میں اسلاموفوبیا: اسلامی روایت کے مطابق سلام دعاکرنے پر مسلمان آئی پی ایس افسر کا تبادلہ

کولکتہ : بھارت میں مسلمانوں پر ہندو اکثریتی طبقے کا طرزِ زندگی اختیارکرنے کے لئے بڑھتے ہوئے دباو¿ کی ایک اور تازہ مثال سامنے آئی ہے جس میں ہندوانتہاپسندوں کی شکایت پر ریاست مغربی بنگال کی انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کی افسر بشریٰ بانو کا تبادلہ کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہاپسند وں کے ایک گروپ نے بشریٰ بانوکی طرف سے ایک ویڈیو میں اسلامی روایات کے مطابق سلام و دعا کرنے پر اعتراض کیا تھا جس میں انہوں نے سول سروسز میں آنے کے اپنے سفر کے بارے میں بتایا تھا۔شکایت کے بعد2021 بیچ کی افسر بشریٰ بانو کو کھڑگپور میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیٹ آرمڈ پولیس کی ڈپٹی کمانڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ تبادلہ 13 ستمبر کو ان کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعدکیاگیا جس میں انہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان کی تیاری کے بارے میں بتایا اور سول سروس کے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی۔ہندو لیگل فنڈ نے مغربی بنگال کے ہوم سیکریٹری کو شکایت کرتے ہوئے ویڈیو میں بشریٰ بانو کی جانب سے ”السلام علیکم“، ”ان شاءاللہ“ اور ”جزاک اللہ“ جیسے الفاظ استعمال پر اعتراض کیا اور ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔گروپ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ریاست کی نمائندگی کرنے والے ایک حاضر سروس افسر کو عوامی رابطے میں غیر جانب داری برقرار رکھنی چاہیے اور ”جے ہند“ یا ”وندے ماترم“ جیسے قومی نعروں کا استعمال کرنا چاہیے۔اس شکایت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا سول سروس کے افسران سے اپنے ذاتی یا عوامی رابطوں میں مخصوص مذہبی یا قومی نعروں کے استعمال کی توقع کی جانی چاہیے۔
بانو نے ویڈیو میں اپنے ذاتی اور تعلیمی سفرکے بارے میں بتایاہے۔ اتر پردیش کے ضلع قنوج میں پیدا ہونے والی بانو نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے مینجمنٹ اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کی اور جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) کے لیے قومی اہلیت ٹیسٹ پاس کیا۔2018 میں بانو نے یو پی ایس سی کا امتحان 234ویں رینک کے ساتھ پاس کیا، جس کے بعد ان کا انتخاب آئی پی ایس کے لیے ہوا۔
انہوں نے اپنی تیاری میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے تعاون کو سراہا، جس نے انہیں مطالعاتی مواد، لائبریری تک رسائی اور ٹیسٹ سیریز فراہم کی۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہوگھلی رورل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر کیا اور جون میں انہیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button