مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام : ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
ضلع سامبا سے ایک شخص کی لاش برآمد
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔
یہ حادثہ شامپورہ پل کے قریب پیش آیا۔ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور ہیڈ کانسٹیبل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔متوفی کی شناخت مشتاق احمد کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا ضلع سامبا کے علاقے رام گڑھ کے گاو¿ں مہاراج پور میں ایک کھیت سے 29 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کھیت میں لاش پڑی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ متوفی کی شناخت مہاراج پور کے رہائشی29سالہ وکی چودھری (29) کے طور پر کی گئی۔







