مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے 5کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت


اسلام آباد30 جنوری (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی فورسز کے بین الاقوامی احتساب کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے جعلی مقابلوں اور محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں جنوری کے مہینے میںکم از کم 23 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی قبضے کے تحت محصور کشمیریوں پر اس بے رحمانہ جبر و استبدادکو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button