مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری:کوئلہ کانوں سے وابستہ ریٹائرڈ ملازمین، کارکنوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

 

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ مدنیات کی کوئلے کی کانوں سے وابستہ ریٹائرڈ ملازمین اور یومیہ اجرت پر عام کرنے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں احتجاج کیا۔ وہ طویل عرصے سے زیر التواءپنشن، پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف) اور ریٹائرمنٹ سے متعلق دیگر قانونی واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین اور کارکنوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ فوری مداخلت کریں اور ان کے جائز ریٹائرمنٹ فوائد کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنشن، پی ایف، گریچیوٹی اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں طویل تاخیر کی وجہ سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
میٹکا، موگلا اور کالاکوٹ علاوں کی کوئلہ کانوں سے وابستہ ریٹائرڈ کارکنوں کی نمائندگی کرنے والے وجے کمار شرما نے کہا کہ بہت سے سابقہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے زیر التوا پی ایف، پنشن اور دیگر قانونی واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے متوفی کان کنوں کے ورثا اور بیواو¿ں سے متعلق زیر التواءمقدمات کے جلد حل کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عارضی دیہاڑی دار کارکنوں اور مستقل ملازمین کو پی ایف اور پنشن سے متعلق تمام قابلِ اطلاق فوائد فراہم کیے جائیں۔
مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ اہل حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے چھٹے اور ساتویں پے کمیشن کے زیر التوا بقایا جات کے ساتھ ساتھ نظرثانی شدہ پے سکیلز کے فوائد بھی جاری کیے جائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button