بھارت

اترپردیش : شدید بارش اور سیلاب، کم سے کم62افراد ہلاک

لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید بارشوں اور سیلاب سے کم سے کم 62ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شمالی ریاست اترپردیش میںگزشتہ تین روز سے بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران درجنوں افراد ہلاک اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔ بھارت کی سرکاری ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق ریاستی ریلیف کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ بارش سے اترپردیش کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ خطے میں خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دبائو کی منتقلی کے باعث ہونے والی شدید بارشیں ہیں۔
بارش اور سیلاب سے فصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور کسانوں کو آئندہ سیزن کے حوالے سے شدید خدشات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اترپردیش میں جمعے سے اتوار کے دوران 66.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس سیزن میں معمول کی بارش 7.6 ملی میٹر ہوتی ہے۔
اترپردیش بھارت کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں جون میں شروع ہونے والا مون سون کا سیزن ستمبر تک جاری رہتا ہے جہاں 24 کروڑ سے زائد شہری موسلادھار بارش اور آندھی کی زد میں آتے ہیں۔
مشرقی ریاست اڑیسہ میں بارش کے باعث دریاں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر قریبی علاقوں سے 70ہزار سے زائد شہریوں نے مجبورا محفوظ مقامات کی طرف انخلا کیا ہے ۔ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شدید بارش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ کئی رابطہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر بھی متاثر ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button