مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں: نامعلوم افراد کے ہاتھوں سیب کی فصل کی تباہی ،متاثرہ خاندان شدید مالی نقصان سے دوچار

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے کِلورہ میں ایک خاندان اس وقت شدید پریشانی اور مالی نقصان سے دوچار ہو گیا جب نامعلوم افراد نے رات کے وقت ان کی سیب کی فصل کو شدیدنقصان پہنچایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیب کی تباہی کے باعث متاثرہ خاندان کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔مقبوضہ علاقے میں سیب کا پھل بہت سے خاندانوں کیلئے روزگار کا واحد ذریعہ ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کے معاشی ذرائعِ معاش کو کمزور کرنا اور عوام کی مشکلات اور ہراسانی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات میں بھارتی فورسز کے اہلکار اور ہندوتوا نظریے (بی جے پی/آر ایس ایس) سے وابستہ افراد ملوث ہوتے ہیں۔
متاثرہ خاندان نے اپنی فصل کو پہنچنے والے نقصان اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی خسارے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button