مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
ڈیلی ویجر ملازمین، عارضی کارکنوں اور دیگر ملازمین نے جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیے۔
آل جموں و کشمیر ڈیلی ویجرز سنگھرش سمیتی کے زیر اہتمام دریائے توی کے پل پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمتوں کو مستقل کیا جائے اور زیر التواواجبات فوری جاری کئے جائیں۔
مظاہرین نے کہا کہ ان کے مطالبات میں جموں و کشمیر میں کم از کم اجرت کے قانون کا نفاذ بھی شامل ہے۔ مظاہرے میں شامل ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سرکاری محکمے نے معمولی 1000 روپے ماہانہ تنخواہ والی عارضی ملازمت کے بدلے ان کی زمین حاصل کی تھی۔ دیگر مظاہرین نے کہا کہ جموں میں دربار موکی منتقلی کے موقع پر وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملازمتیں مستقل ہونے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ادھر جموں و کشمیر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین کا احتجاج بھی جاری ہے۔ ملازمین نے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، کمان پراویڈنٹ فنڈ اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ کی کٹوتیوں کو جمع کرانے، ریٹائرمنٹ فوائد کی ادائیگی، اہل یومیہ اجرت ملازمین کی مستقلی اور زیر التوا محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد سمیت اپنے دیرینہ مطالبات اٹھائے۔
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں کے صوبائی صدر محمد اشرف شیخ اور صوبائی جنرل سیکریٹری اونکار سنگھ نے احتجاج میں شرکت کی اور ملازمین کے مطالبات کی حمایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ فوری کارپوریشن کے ملازمین کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں۔
دوسری جانب سٹیزنز کوآپریٹو بینک لمیٹڈ جموں کے اکائونٹس ہولڈرزنے بھی جموں میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اپنی محنت کی کمائی تک رسائی اور رقم نکلوانے میں مسلسل مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button