مقبوضہ جموں و کشمیر

”بی جے پی“مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مسلسل غلام بنائے رکھنا چاہتی ہے، فاروق عبداللہ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی علاقے کے عوام کو مسلسل "غلام بنائے رکھنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی ارکان نے ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے حال ہی میں اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد پر ایک ہنگامہ کھڑا دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کیلئے ریاستی حیثیت یا خود مختاری کی کوئی اہمیت نہیں ہے لہذا ہمیں اس کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ 28 ستمبر کو مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ علاقے کی ریاستی حیثیت کو فوری طور پر بحال کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button