اسلام آباد 06ستمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 6ستمبر 1965کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاجس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ 6ستمبر یوم …
تفصیل۔۔۔یوم دفاع بھارتی جارحیت کے خلاف قوم اور مسلح افواج کی بہادری کی یاد دلاتا ہے : وزیراعظم آزادکشمیر
مظفرآباد06ستمبر (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمیں بھارت کی کھلی جارحیت کے خلاف قوم اور مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح …
تفصیل۔۔۔6ستمبر جوانمردی، بہادری، جرات اورہمت کے دن کے طورپریادرکھاجاتاہے: وزیر اعظم
اسلام آباد:یوم دفاع وشہدا ء کے موقع پراپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ چھ ستمبر جوانمردی، بہادری، جرات اورہمت کے دن کے طورپریادرکھاجاتاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ دن ہم سے تقاضاکرتاہے کہ حب الوطنی اورپاکستان کی خدمت کے جذبے کااعادہ کریں اورارض پاک کے ان جانبازسپوتوں کوخراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے وطن کی سلامتی یقینی بناتے ہوئے شہادت کارتبہ حاصل کیا۔وزیراعظم نے …
تفصیل۔۔۔یوم دفاع کے موقع پرکشمیریوں کا 1965کی جنگ کے شہدا ئے پاکستان کو خراج عقیدت
سرینگر 06ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے آج یوم دفاع کے موقع پر 1965کی جنگ کے شہدائے پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج جب پاکستان یوم دفاع منا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام 1965میں بھارت کے خلاف اپنے مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاکستانی فوجیوں اور شہریوں کی قربانیوں …
تفصیل۔۔۔تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی
برمنگھم:جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل (JKSDMI)کی ٹیم نے پیر 14اگست کو برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک کانفرنس اور استقبالیے میں شرکت کی۔ تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں سرپرست سردار عبدالرحمن خان، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر محمد ہیری بوٹا اور ویسٹ مڈلینڈز کی چیئرپرسن آسیہ حسین نے تقریب میں شرکت کی جبکہ کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر برطانیہ مائیک …
تفصیل۔۔۔مظفر آباد میں بھارت مخالف مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں
مظفرآباد: مظفرآباد میں آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے بھارت مخالف مظاہرے اوراحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ بھارت مخالف مظاہرے اوراحتجاجی ریلیوں کا اہتمام تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ اور پاسبان حریت جموں و کشمیر نے کیا تھا۔ان ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں نوجوانوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے چیئرمین ریاض احمد اعوان کی قیادت میں …
تفصیل۔۔۔بھارت کے یوم آزادی پر برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ا حتجاجی مظاہرہ
برسلز: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج برسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری ہرسال بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔برسلز کے مظاہرے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والی دیگر کمیونٹیز، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اورسیاسی …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں نے آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا
بھارتی یوم آزادی کے موقع پر وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال سرینگر: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک جا رح کی ہے جسے علاقے میں یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ۔ …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزادی کشمیر شاخ کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد: بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ سیاہ جھنڈے اٹھائے مظاہرے کے شرکاء نے ”گو انڈیا گو بیک ،ہم کیاچاہتے آزادی، اقوام متحدہ جاگ جائواور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا متقاضی ہے ”جیسے نعرے بلند کئے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کا ’الحاق پاکستان“ کا خواب ضرور پورا ہوگا، مقررین
اسلام آباد23مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کے زیر اہتمام آج ”یوم پاکستان“ پر منعقدہ سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک روزضرور پورا ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کہا کہ 23مارچ کا دن تاریخ میں خصوصی …
تفصیل۔۔۔