جموں05جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے زیر کنٹرول ولیج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی) کے ایک رکن نے ضلع راجوری میں ایک 20سالہ نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ وی ڈی جی ممبر نے جس نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا اس کی شناخت سنیل کمار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں58افراد کو گرفتارکرلیا
سرینگر05جون(کے ایم ایس) بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو نے اسرائیلی طرز پر کام کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 58افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسرنے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے۔پولیس افسر نے بتایاکہ ہم 40مقدمات کی …
تفصیل۔۔۔مسلسل جنگ زدہ علاقے میں رہنے سے کشمیری نوجوان منشیات کی طرف مائل ہورہے ہیں
سرینگر05جون(کے ایم ایس) بی بی سی نیوز کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منشیات کی لت ایک سنگین پریشانی بنتی جا رہی ہے جو نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے اور ماہرین کے مطابق اس لعنت کی وجہ روزگارکی کمی اور ذہنی صحت کے مسائل ہیں جو مسلسل جنگ زدہ علاقے میں رہنے سے پیدا ہوئے …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یاترا کے نام پر پیراملٹری فورسز کی مزید300 کمپنیاں تعینات کررہا ہے
جموں05جون(کے ایم ایس) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میںپیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس بات کی منظوری رواں ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کے اعلی سطحی اجلاس میں دی جائے گی جس میں پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔قابض حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کے مطالبے پرسالانہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :محبوبہ مفتی کو تین برس کے انتظار کے بعد پاسپورٹ جاری کیا گیا
سرینگر04 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو تین برس بعد پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائدوں کے ساتھ گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ انہیں پاسپورٹ مہیا کر دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کے پاسپورٹ کی میعاد 2019 میں ختم ہو گئی …
تفصیل۔۔۔جموں کشمیر کے مستقبل کے تعین کیلئے پاک بھارت مذکرات ناگریز ہیں،فاروق عبداللہ
سرینگر 04 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہوں گے جب تک بھارت اور پاکستان بات چیت کے ذریعے علاقے کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرلیتے۔ فاروق عبداللہ نے آج سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : لاپتہ نوجوان کی دریائے جہلم سے لاش برآمد
سرینگر04جون (کے ایم ایس ) ایک لاپتہ نوجوان کی لاش آج دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ گڑھسیر کا رہائشی 25 باقر بشیر وانی 25مئی سے لاپتہ تھا۔ لاپتہ نوجوان کی لاش بیج بہاڑہ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
تفصیل۔۔۔حریت رہنمائوں کا کشمیری رہنما مرحوم عبدالحمید کریمی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
سرینگر04جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری رہنما مرحوم عبدالحمید کریمی کی اہلیہ او رکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ فردوس کی ساس گزشتہ رات بارہمولہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بارہمولہ میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت …
تفصیل۔۔۔بڈگام میں خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
سرینگر04جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع بڈگام میں ایک نامعلوم خاتون چلتی ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ خاتون بڈگام اور مازہامہ سیکشن کے درمیان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ۔ خاتون کی شناخت کی جارہی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظارہے۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار
جنوری 1989سے اب تک 913بچوں کو شہیداور 107,903کویتیم کیاگیا سرینگر04جون(کے ایم ایس) بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ 34سال کے دوران 913بچوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج (04جون کو)”جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن ”کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 1989سے اب تک …
تفصیل۔۔۔