گوہاٹی 08نومبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی ہندو انتہاپسند حکومت نے ریاستی سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے اپنے تمام ملازمین کے لیے ایک ڈریس کوڈ جاری کردیا ہے جس کے تحت حکومت نے سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے جینس، ٹی-شرٹ اور لیگنگ پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ سیکریٹریٹ اہلکاروں کو دفتری اوقات کے دوران لازمی طور پر طے شدہ لباس پہننا …
تفصیل۔۔۔قطر کے بعد مزید16بھارتی اہلکار استوائی گنی میں گرفتار
نئی دلی 08نومبر (کے ایم ایس) قطر میں بھارتی فضائیہ کے کم از کم 8 اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد اب مزید سولہ بھارتی اہلکاروں کو استوائی گنی میں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لکھے گئے ایک خط میں راجیہ سبھا کے رکن اے اے رحیم نے کہا ہے کہ ایم ٹی ہیروک اڈون نامی بحری جہاز کے عملے میں بھارتی بھی شامل تھے …
تفصیل۔۔۔ہندواڑہ میں سڑک کے حادثے میں 20افراد زخمی
جموں 08نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں سڑک کے ایک گاڑی میں کم سے کم 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سرینگر جانیوالی ایک بس واتائین کے قریب الٹنے سے کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا …
تفصیل۔۔۔برطانوی عدالت نے اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کی بھارت کو حوالگی کی منظوری دیدی
لندن 08نومبر (کے ایم ایس) برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کورٹ نے بھارت سے فرار ہونے والے اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری کی بھارت کو حوالگی کی منظوری دی ہے ۔ 60سالہ اسلحہ ڈیلرسنجے بھنڈاری پر بھارت میں ہتھیاروں کے بعض سودوں میں غیر ملکی کمپنیوں سے کمیشن کے طورپر 400کروڑ روپے وصول کرنے ، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ان الزامات کی تصدیق دبئی کی متعدد کمپنیوں سے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: نابالغ دلت لڑکیوں کی عصمت دری میں ملوث ہندو پجاری پر فرد جرم عائد
بنگلورو 08نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں نابالغ دلت لڑکیوں کی عصمت دری میں ملوث ہندو پجاری اور لنگایت برادری کی سیاسی طورپر طاقتور شخصیت شیومورتی مروگا شرنارو کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو پجاری کو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے رواں ماہ ستمبر میں ضلع چتر ادرگ سے گرفتار کیا تھا۔ چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس …
تفصیل۔۔۔اترپردیش:خواتین سمیت مظاہرین پر پولیس کے لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
نئی دلی07نومبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکاروں نے خواتین سمیت مظاہرین کو لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد اور ان کے ساتھ بدسلوکی کانشانہ بنایاگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ضلع امبیڈکر نگرکے علاقے جلال پورمیں خواتین اور دیگر افراد وہاں نصب بھارت کے ممتاز قانون دان اور ماہر معیشت بی آر امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کے خلاف احتجاج …
تفصیل۔۔۔گجرات میں بی جے پی حکومت کا دھوکہ نہیں چلے گا: راہل گاندھی
نئی دلی07نومبر(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابات میں یہ دھوکہ نہیں چلے گا۔ راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گجرات کے عوام بی جے پی کی حکومت کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اوروہ اس دھوکے سے آزاد ہوکر تبدیلی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کی مخالفت کے باوجود خالصتان ریفرنڈم میں دو لاکھ کے قریب سکھوں کی شرکت
ٹورنٹو07نومبر(کے ایم ایس) مودی حکومت کے پرزور احتجاج اور کینیڈا کے ہندوتوا گروپوں کی شدید مخالفت کے باوجود 75ہزارسے زائد کینیڈین سکھوں نے ریاست پنجاب کی بھارت سے علیحدگی اورسکھوں کے لیے ایک آزاد وطن کے لیے مسی سواگا میں خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جس سے کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے والے سکھوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔ …
تفصیل۔۔۔بھارت :کرناٹک میں دلت جوڑے کو مندر میں شادی کی اجازت دینے سے انکار
بنگلورو07نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں مندرکی انتظامیہ نے ہندوئوں کی نچلی ذات دلت خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو شادی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ واقعہ چکبالاپور شہر کے گوڈی بانڈے قصبے میں پیش آیاہے۔ برہمنارا ہالی کے رہنے والے اوولوکونڈپا نے شادی کے لئے مندر انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا۔ مندر کے سیکریٹری ماچاولاہلی وینکٹارایپا نے انہیں بتایا کہ کمیونٹی ہال پہلے سے ہی …
تفصیل۔۔۔ممبئی:درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری ، سیکورٹی سخت کر دی گئی
ممبئی 06نومبر (کے ایم ایس) ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری کیاگیا ہے ، جس کے بعد درگاہ کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ ممبئی پولیس کنٹرول روم کودرگاہ حاجی علی پر حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔دھمکی ملنے کے بعد درگاہ کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کال الہاس نگر سے موصول ہوئی ہے …
تفصیل۔۔۔