نئی دلی 20جون(کے ایم ایس ) بھارت میں عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اگنی پتھ نوجوانوں کو بے روزگار کرنے اور بھارت کے ساتھ دھوکہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھارت بھر میں نوجوانوں کی تحریک جاری ہے ۔ …
تفصیل۔۔۔اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھارت بھر میں 600ٹرینیں منسوخ
نئی دلی 20جون(کے ایم ایس ) بھارتی فوج میں بھرتی کی متنازعہ اسکیم’اگنی پتھ’ کے خلاف بھارت کے مختلف حصوں میں مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے اور پیر کو600کے قریب ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین اس اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ احتجاج کے دوران بھارت بھر میں آج 597ٹرینوں کو منسوخ کیاگیاجس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شمالی …
تفصیل۔۔۔بھارتیہ کسان یونین کی طرف سے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 24 جون کو بھارت بھر میں احتجاج کا اعلان
میرٹھ 20جون(کے ایم ایس ) بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 24 جون کو بھارت بھر میںحتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راکیش ٹکیت نے ٹویٹر پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 24جون بروز جمعہ کو بھارت بھر میںاحتجاج کی کال دی ۔ انہوں نے کہاکہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں 24جون کو ملک بھر کے ضلعی اور …
تفصیل۔۔۔بی جے پی اور جے ایم ایم رانچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار ہیں، اسد الدین اویسی
نئی دلی 20جون(کے ایم ایس ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ دونوں رانچی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے اس سے پہلے پارٹی ترجمان نوپور شرما اور …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
نئی دلی 20جون(کے ایم ایس ) بھارت میں مہلک کوروناوباکے کیسوں میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے اورگزشتہ ہفتے کے دوران تقریبا 80ہزارنئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ سات دنوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں تقریبا 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم محکمہ صحت کے حکام نے ملک میں کورونا وبا کی چوتھی لہر پھیلنے کےامکان کو مسترد کردیا ہے۔پیر …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی،5مسلم طالبات نے ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ کیلئے درخواست دیدی
کرناٹک 20جون(کے ایم ایس ) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہرمنگلوروکے ہمپن کٹہ کی یونیورسٹی کالج کی پانچ مسلم طالبات نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کی وجہ سے کالج انتظامیہ سے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ کسی دوسرے کالج میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالج نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کرکھی ہے جس …
تفصیل۔۔۔مغربی بنگال اسمبلی میں نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف قرارداد منظور
کولکتہ 20جون(کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مغربی بنگال اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام ۖکے بارے میں توہین آمیز بیان کے خلاف پیر کو ایک قرارداد منظور کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعلی ممتا بنرجی کی موجودگی میں قرارداد پیش کی گئی جسے اراکین اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ تاہم حزب اختلاف کے جماعت بی جے پی کے ارکان …
تفصیل۔۔۔اگنی پتھ فوجی میں بھرتی کی نہیں بی جے پی کے غنڈے تیارکرنے کی اسکیم ہے: ممتابنر جی
کولکتہ 20جون(کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتی فوج میں بھرتی کی مودی حکومت کی متنازعہ ‘اگنی پتھ’ اسکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فوج میں بھرتی کی نہیں بلکہ ہندو انتہاپسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈے تیار کرنے کی اسکیم ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے کولکتہ میں ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔بلڈوزر بھارت میں ناانصافی کی گاڑی بن گئے :بی بی سی رپورٹ
نئی دہلی20جون(کے ایم ایس) بی بی سی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہاہے کہ سوسال قبل ایجاد ہونے والے بلڈوزر دنیا بھر میں گھروں ، دفاتر ، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں یہ مسلمانوں کے گھروں اورمعاش کو تباہ کرنے کے لئے بھارت کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے لئے ہتھیار بن گئے …
تفصیل۔۔۔بھارت:صنعتکار کی اگنی پتھ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ختم کرانے کی پیشکش
نئی دہلی20جون(کے ایم ایس)مودی حکومت کی نئی فوجی بھرتی اسکیم ”اگنی پتھ”کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری احتجاج کے دوران صنعتکار آنند مہندرا مودی حکومت کو بچانے کے لیے سامنے آئے اور چار سال بعد فارغ ہونے والے فوجیوں کو نوکری دینے کی پیشکش کی ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے نئی سکیم کے اعلان کے بعد پورے بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ نئی سکیم کے تحت …
تفصیل۔۔۔