اقوام متحدہ 18 جون (کے ایم ایس) تعمیرات، اقلیتی مسائل اور مذہب کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کے تین خصوصی نمائندوں نے نریندر مودی کی بھارتی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کی ریاستی حکومتوں نے رواں برس اپریل اور مئی میں مذہبی جلوسوں …
تفصیل۔۔۔بھارت: توہین آمیز بیان کی مرتکب نوپور شرما غائب، ممبئی پولیس دلی میں تلاش کرتی رہی
ممبئی18 جون (کے ایم ایس)ممبئی پولیس نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان اقدس میں توہین آمیز بیان کی مرتکب بھارتیہ جنتاپارٹی کی رہنما نوپور شرما کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھاتاہم وہ ابھی تک پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئی ہیں ۔ رضا اکیڈمی کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے بعد ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا ہے ۔شرما کو طلبی کا نوٹس دینے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:نام نہاد اسمبلی کے انتخابات رواں سال کے آخر تک منعقد ہوسکتے ہیں،راج ناتھ سنگھ
جموں 17 جون (کے ایم ایس) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی انتخابات رواں سال کے آخرتک منعقد ہوسکتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیرمیں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیاگیا ہے جس کے بعد …
تفصیل۔۔۔حیدر آباد :نوپور شرما کے خلاف پوسٹرز لگانے پر 3مسلم نوجوان گرفتار
حیدرآباد 17 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں نبی آخر الزمان ۖ سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے والی بھارتیہ جنتاپارٹی کی لیڈر نوپورشرما کے خلاف پوسٹر چسپاں کرنے پر پولیس نے 3مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے پرانے شہر دبیر پورہ اورچنچل گوڑہ میں نوپور شرما کے خلاف 2دن قبل پوسٹرز چسپاں کرنے پر3مسلم نوجوانوں غوث الرحمن، غلام عبدالحبیب اور سید امجد …
تفصیل۔۔۔بھارت: فوج میں بھرتی کے نئے نظام کے خلاف مظاہرے جاری ، ایک شخص ہلاک، پندرہ زخمی
نئی دلی 17 جون (کے ایم ایس) بھارت میں فوج میں بھرتیوں کے لیے متعارف کرائے گئے نئے نظام کے خلاف ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد میں مظاہروں کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ نئی فوجی بھرتی پالیسی کے خلاف ریاست بہار، اتر پردیش اور ہریانہ میں آج (جمعہ) تیسرے روز بھی پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری …
تفصیل۔۔۔یوگی آدتیہ وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، این سی پی
ممبئی17 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں، حکمراں مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور بلڈوزر پالیسی پر قانونی ماہرین کے سوالات کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدے پر برقرار رہنے کا اخلاقی اختیار کھو دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی پی کے چیف ترجمان Mahesh Tapaseنے …
تفصیل۔۔۔نئی دلی:بھارتی پولیس کا کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہو کر کارکنوں پر تشدد
نئی دلی 16 جون (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے کہاہے کہ پولیس نے دارلحکومت نئی دلی میںپارٹی ہیڈ کوارٹر میں زبردستی داخل ہو کر کارکنوںکو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے خلاف پارٹی کارکنوں نے تیسرے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کانگریس لیڈران نے کہاہے کہ دلی پولیس نے پارٹی …
تفصیل۔۔۔گوتریس کابھارت میں مسلم مخالف تشدد کے خاتمے زور
اقوام متحدہ 15 جون (کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے کی جاری مہم کے تناظر میں ملک میں مذہبی اختلافات کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی تشدد کو روکنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarricنے پریس بریفنگ …
تفصیل۔۔۔بھارت احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی پکڑ دھکڑ بند کرے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
نئی دہلی 15جون(کے ایم ایس)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کریک ڈائون فوری طور پر ختم کرنا چاہیے جو حکمران جماعت بی جے پی رہنمائوںکے توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار آکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ حکام چن چن کر ان مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی …
تفصیل۔۔۔بھارت پر بڑا سائبر حملہ، 500سے زائد ویب سائٹس ہیک، پولیس اور سرکاری ویب سائٹس بھی شامل
نئی دہلی15جون(کے ایم ایس) بھارت میں منگل کو ایک بڑا سائبر حملہ ہواجس کے نتیجہ میں 500سے زائد ویب سائٹس ہیک ہوگئیں جن میں 70 سرکاری ویب سائٹس بشمول مہاراشٹر کے شہر تھانے پولیس کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیکروں نے یہ کام کیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل کے اے ڈی جی مدھوکر پانڈے نے کہا کہ کئی …
تفصیل۔۔۔