نئی دلی22 مارچ (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے مسلم اسکالر اورجواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالدکے خلاف درج فروری 2020میں دلی میں فسادات کے جھوٹے مقدمے میں انکی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخرکردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ پیر کو سنانا تھا تاہم اب …
تفصیل۔۔۔مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے والے نفرت انگیز گانے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
نئی دلی22 مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے حکومت اور پولیس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے والے نفرت انگیز گانے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کا توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی …
تفصیل۔۔۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
علی گڑھ22 مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداد نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا اور یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی سے باب سید تک پیدل مارچ کیا۔اس موقع پر بھارت کے صدر کے نام پیش کی گئی ایک …
تفصیل۔۔۔اترپردیش :بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کی ریلی میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اعلانات
نئی دلی22 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں ڈومریا گنج کے سابق ایم ایل اے راگھویندر پرتاپ سنگھ کے زیر اہتمام ایک ریلی میں مسلمانوں کے قتل عام کے اعلانات کئے گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ریلی کی ویڈیو زمیں ہندو بلوائیوں کو مسلمانوں کے قتل عام کااعلان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ میں ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری کے تین اہلکار زخمی
سکما 21مارچ (کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں مائو نوازوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے تین اہلکار ہیمنت چودھری، باسپا رمیش اور للت بھاگ اس وقت زخمی ہوگئے جب سوموار کی صبح ریاست کے ضلع سکما میں ایلما گنڈہ کیمپ کے قریب مائو نوازوں نے ان پر …
تفصیل۔۔۔بی جے پی گجرات، راجستھان کے انتخابات کو مد نظر رکھ کر”دی کشمیر فائلز”کی تشہیر کر رہی ہے: شیو سینا
ممبئی20مارچ (کے ایم ایس)بھارت میںشیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات اور راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھ کر فلم ”دی کشمیر فائلز” کی تشہیر کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شیو سینا کے ترجمان اخبار”سامنا”میں اپنے ہفتہ وار کالم میں سنجے راوت نے کہا فلم میں کئی کڑوی سچائیوں کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے …
تفصیل۔۔۔بھارتی کسانوں کا کل حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان
نئی دہلی20مارچ (کے ایم ایس )بھارت کی 40کسان یونینوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ”سمیوکت کسان مورچہ”(ای کے ایم) نے بھارتی حکومت کی طرف سے ان سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف کل پیرکو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کم سے کم امدادی قیمت طے کرنے کے لئے ایک پینل کا قیام اور کسانوں کے خلاف مقدمات واپس لینا شامل ہے۔ ایس کے …
تفصیل۔۔۔”دی کشمیر فائلز” نفرت کو بھڑکاتی ہے:کانگریس رہنما
نئی دہلی20مارچ (کے ایم ایس)کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”دی کشمیر فائلز”نفرت کو ہوا دیتی ہے اور غصے کو بھڑکانے اور تشدد کو فروغ دینے کے لیے تاریخ کو مسخ کرتی ہے۔ جے رام رمیش نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کچھ فلمیں تبدیلی کی تحریک دیتی ہیں۔ کشمیر فائلز نفرت کو بھڑکاتی ہے ۔ سچائی انصاف، آبادکاری، مفاہمت …
تفصیل۔۔۔مسلمانوں کے قتل عام پر بھی فلمیں بننی چاہئیں: بھارتی آئی اے ایس افسر
بھوپال20مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)کے ایک افسر نیاز خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام پر بھی فلمیں بننی چاہئیں۔ نیاز خان نے کئی ٹویٹس میں کہا کہ ”دی کشمیر فائلز” برہمنوں کی تکلیف کو ظاہر کرتی ہے، پروڈیوسر کو ایک اورفلم بنانی چاہیے جس میں بھارت کی کئی ریاستوں میں مسلمانوں کے قتل عام کو دکھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔تلنگانہ کے عادل آباد سینما میں ” دی کشمیر فائلز“ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے
حیدر آباد 19 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر عادل آباد کا ایک سینما متنازع فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ ق دو نوجوانوں نے ایک فلم تھیٹر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جہاں ’دی کشمیر فائلز‘ کی نمائش کی جا رہی تھی۔پاکستان کے حق میں نعروں نے سینما میں موجود ساتھی فلم دیکھنے والوں …
تفصیل۔۔۔