نئی دلی 23جنوری(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے 2002میں مغربی ریاست گجرات کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی دستاویزی فلم کو بلاک کرنے کیلئے ملک میں ہنگامی قوانین نافذ کر دئے ہیں ۔ ان قوانین کے نفاذ کے بعد ”انڈیا: دی مودی کوسچن”کے عنوان سے بی بی سی کی دستاویزی فلم کویوٹیوب اور مائیکروبلاگنگ اور ویڈیو شیئرنگ ویب …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ کامسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف تین رکنی بنچ تشکیل دینے پر اتفاق
نئی دلی 23جنوری(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بنچ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کی مسلم طالبات کی طرف سے حجاب پر پابندی کے خلاف متعدد درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔ پیر کے روزطالبات کی وکیل میناکشی اروڑا …
تفصیل۔۔۔کانگریس پارٹی مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی،رائل گاندھی
جموں 23جنوری(کے ایم ایس) کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کریگی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے جموں کے ستواری چوک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس …
تفصیل۔۔۔پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے، اے ایس دولت
نئی دہلی 22 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی خفیہ ادارے ”ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ“ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ گو کہ اس دفعہ میںکچھ اتنا خاص نہیں تھا تاہم اس سے ایک کشمیری کو تھورا سا وقار حاصل تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ایس دولت نے راجستھا ن کے …
تفصیل۔۔۔بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فسطائی ریاست ہے، پاسبان حریت جموں وکشمیر
مظفرآباد22جنوری(کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں لہذا وہ ایک جمہوری نہیں بلکہ مکمل طور پر ایک فسطائی ریاست ہے۔ پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمدغزالی اور نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے مظفر آبادمیں جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوںکے …
تفصیل۔۔۔بھارت: مودی کی اسلام دشمنی، تیز آواز میں اذان دینے پر سات مساجد کو جرمانہ
دہرادون22جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تیز آواز میں اذان دینے پر سات مساجد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے ہریدوار کے پاتھری تھانے کی حدود میں آنے والی پانچ مساجد پر ہزروں روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جمعیت علماءاترا کھنڈ کے صدر موالان محمد عارف نے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کے مختلف طبقوں …
تفصیل۔۔۔بھارت :کیرالہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رہنمائوں کی 200سے زیادہ جائیدادیں ضبط
ترواننتا پورم22جنوری(کے ایم ایس)بھارتی حکام نے ریاست کیرالہ میں معروف سیاسی جماعت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ارکان کی 200سے زائد جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیرالہ کے تمام اضلاع میں کم از کم 202جائیدادیں جن میں مکانات، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں، سرکاری اہلکاروں نے ضبط کر لی ہیں۔ ریاست بھر میں تقریبا 15 مقامات پرریونیو حکام نے پی ایف آئی کے ریاستی عہدیداروں …
تفصیل۔۔۔آر ایس ایس کے رکن کا 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
جودھ پور22جنوری(کے ایم ایس) بھارت میںہندوتوا تنظیموں راشٹریہ سو ائم سیوک سنگھ اور وشو اہندو پریشد کے رہنما ایشور لال نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں بھارتی ریاست راجستھان میں 30ہزارمساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترشول دیکشا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے ہندوئوں میں ترشول تقسیم کرنے کے لئے …
تفصیل۔۔۔جب تک میں زندہ ہوں، لڑتی رہوں گی: سربراہ دہلی کمیشن برائے خواتین
نئی دہلی22جنوری(کے ایم ایس) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں ، لڑتی رہیں گی۔ سواتی مالیوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے آخری سانس تک لڑتی رہیں گی۔بی جے پی نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے دہلی پولیس کو بدنام کرنے کے لیے چھیڑ …
تفصیل۔۔۔بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر بھارتی فضائیہ کا افسر گرفتار
نئی دہلی22جنوری(کے ایم ایس) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن سے ممبئی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر کرانے کے لیے بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے پر بھارتی فضائیہ کے ایک افسر کو گرفتارکیا گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ ریلوے اور ضلع وسطی کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس بھی آپریشن میں شامل …
تفصیل۔۔۔