نئی دہلی10جنوری(کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کی حالت زار کی ذمہ داربھارتیہ جنتا پارٹی کی”استعمال کرو اورپھینک دو” کی پالیسی ہے۔ ملک ارجن کھرگے نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین گزشتہ245دن سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے حق زندگی اور منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ان …
تفصیل۔۔۔آسٹریلیا میں آئندہ ہونے والے” خالصتان ریفرنڈم” سے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار
میلبورن 10دسمبر (کے ایم ایس)آسٹریلیا میں آئندہ ہونے والے خالصتان ریفرنڈم نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکارکردیا ہے جو 29جنوری 2023کو ہونے والی پولنگ پر پابندی لگوانے کے لیے آسٹریلوی حکام کو قائل کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے کی تازہ ترین کوشش میں مودی حکومت کی ایماء پرآسٹریلیا میں مقیم ہندوئوں نے خالصتان ریفرنڈم کی مہم میں سکھ برادری کی جانب سے …
تفصیل۔۔۔بھارت :ایودھیا فیصلے نے دائیں بازو کے عناصر کو نئے تنازعات پیداکرنے کا حوصلہ دیا ہے: جسٹس گوپالا گوڑا
نئی دلی 10دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس وی گوپالاگوڑا نے 2019میں بابری مسجد تنازعے پر سپریم کورٹ کے سنائے گئے فیصلے پر تنقید کی ہے جس کے ذریعے سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ ہندوئوں کے حوالے کردی تھی۔ جسٹس گوڑا آل انڈیا لائرز یونین، دہلی یونین آف جرنلسٹس اور ڈیموکریٹک ٹیچرس فرنٹ کے زیر اہتمام” آئین بچائو، جمہوریت بچائو” کے موضوع پر منعقدہ …
تفصیل۔۔۔سرحد پر چینی فوج کے ہاتھوں تذلیل کے بعد بھارتی فوجیوں کو عوام کے ہاتھوں بھی تشدد کا سامنا
نئی دلی 10دسمبر (کے ایم ایس) لداخ اور لائن آف ایکچول کنٹرول کے دیگر مقامات پر چینی فوجیوں کی طرف سے مسلسل تذلیل کے بعد بھارتی عوام کے دلوں میں اپنی فوج کا عزت و احترام تیزی سے ختم ہورہاہے۔ بھارتی عوام چھوٹی چھوٹی باتوں پر دن دیہاڑے سڑکوں پر فوجی افسروں اور جوانوں کوتشددکا نشانہ بنا کر اپنا غصہ نکالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ مسلم عبادت گاہوں کی ملکیت پر ضلعی عدالتوں کو مقدمات کی سماعت سے روکے، جمعیت علمائے ہند
نئی دلی 10دسمبر (کے ایم ایس) بھارت میں جمعیت علمائے ہند نے ضلعی عدالتوں کو مسلم عبادتگاہوں کی ملکیت سے متعلق مقدمات سننے سے روکنے کی اپیل کی ہے ۔ یہ اپیل پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991( عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون)کی منسوخی سے متعلق عرضداشتوں پرچیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کی سماعت کے دوران جمعیت علمائے ہند کے وکیل ایڈووکیٹ …
تفصیل۔۔۔بنگلورو: حجاب تنازعے کی وجہ سے 50فیصد سے زائد مسلم طلبہ نے سرکاری کالجوں کو خیرباد کہہ دیا
بنگلور09جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے تنازعے کی وجہ سے سرکاری کالجوں میںزیر تعلیم پچاس فیصد سے زائد مسلمان طلبہ نے سرکاری کالجوں کو خیر باد کہ دیا ہے ۔ ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد بہت سے مسلمان طلبہ وطالبات سرکاری کالجوں سے نجی کالجوں میں منتقل ہو گئی ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے …
تفصیل۔۔۔جمعیت علمائے ہند کی مسلم طالبات کو مذہب کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی مہم پر اظہار تشویش
نئی دلی09جنوری(کے ایم ایس) جمعیت علما ئے ہند نے بعض حلقوں کی جانب سے مسلم طالبات کو ارتداد(مذہب کے خلاف بغاوت) پر اکسانے کی مذموم مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے نئی دلی میں تنظیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخلوط تعلیم کو اس رجحان کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مزید مسلم تعلیمی اداروں کی …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کے کرنل نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
چندیگڑھ 09جنوری(کے ایم ایس)بھارت میںپنجاب کے علاقے فیروز پور میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے گزشتہ رات اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا اوراس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیاتھا۔ بیوی اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی۔بھارتی فوج …
تفصیل۔۔۔بھارتی پنجاب میں ایک جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار ہلاک
پھگواڑہ09جنوری(کے ایم ایس)بھارتی پنجاب میں پولیس اور ایک مسلح گروپ کے درمیان ایک مقابلے میں پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانسٹیبل کلدیپ سنگھ ریاست کے شہر پھگواڑہ میں کوٹ گریوال کے قریب پولیس اور نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔شدید زخمی کانسٹیبل کو پھگواڑہ کے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ …
تفصیل۔۔۔کولکتہ میں بی ایس ایف کی گاڑی نے ٹیکسی کو ٹکر مار دی، متعدد زخمی
کولکتہ09جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کی گاڑی نے ایک ٹیکسی کو ٹکر مار کر متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ یہ واقعہ لیک ٹائون کے علاقے میںوی آئی پی روڈ پر اس وقت پیش آیاجب بی ایس ایف کے ایک ٹرک نے ٹیکسی کو ٹکر مار دی۔ بی ایس ایف کے ٹرک نے جس پر پیراملٹری فورسز سوار تھے، ٹیکسی کو …
تفصیل۔۔۔