Monthly Archives: نومبر 2022

مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کے لئے مودی کے دوست نے این ڈی ٹی وی خریدلیا

نئی دہلی30نومبر(کے ایم ایس)نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ(این ڈی ٹی وی) جسے بھارت میں ایک آزاد نیوز چینل سمجھا جاتا ہے، اب اپنی غیر جانبداری کو برقرار نہیں رکھ سکے گا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کی ملکیت اڈانی گروپ این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے جارہا ہے۔ اس اقدام سے این ڈی ٹی وی کے بانی پرونائے رائے اور رادھیکا رائے آر …

تفصیل۔۔۔

دنیامقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے: مشعال ملک

اسلام آباد30نومبر(کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فسطائی مودی حکومت کی طرف سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال ، کشمیریوں کی نسل کشی ، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور دیگر مظالم پرمجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پرعالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر شدید تنقید کی ہے۔ نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند سینئرحریت رہنما محمد …

تفصیل۔۔۔

کشمیر کونسل یورپ کی یورپی پارلیمنٹ سے کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل

برسلز30نومبر(کے ایم ایس)کشمیر کونسل یورپ نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان انسانی حقوق کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی ڈی بریفنگ سے قبل یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل اور انسانی حقوق کے بارے میںیورپی پارلیمان کی ذیلی کمیٹی کی …

تفصیل۔۔۔

دی کشمیر فائلز کے بارے میں تمام جیوری ارکان کے خیالات ایک جیسے تھے: ندو لیپڈ

نئی دہلی30نومبر(کے ایم ایس)بھارت میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے جیوری سربراہ ندو لیپڈ نے اختتامی تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب انہوں نے وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”دی کشمیر فائلز ”کومحض پروپیگنڈا اور بے ہودہ قرار دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی فلمساز نے کہا ہے کہ جیوری کے تمام ارکان کے خیالات بھی وہی تھے جوان کے تھے۔ …

تفصیل۔۔۔

عوامی مجلس عمل کا کئی شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر30نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران مختلف حادثات اور علالت کے باعث کئی شخصیات کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجلس عمل نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں ا پنے نظربند چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے تمام …

تفصیل۔۔۔

خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کے 146 ممالک میں بھارت کا 136واں نمبر

نئی دہلی30نومبر(کے ایم ایس)خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کے 146 ممالک میں سے بھارت کا 136واں نمبر رہا ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک خوشحالی میںبھارت سے کہیں آگے ہیں۔ یورپی ملک فن لینڈ 2022کے دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک اورتیسرے نمبر پر آئی لینڈ ہے ۔ دنیاکے بڑے اور طاقتور ممالک کینڈا کاپندرہواں ، امریکہ کا سولہواں اور برطانیہ کا سترہواں …

تفصیل۔۔۔

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کہنے پر سیاستدانوں، صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس بلاک کردیے تھے

نئی دہلی30 نومبر(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر سے گزشتہ سال کئی صحافیوں، سیاست دانوں اور کسان تحریک کے حامیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس بند کرنے کے لئے کہا تھا۔ یہ معلومات 26جون کو ٹوئٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز سے سامنے آئی ہیں۔ بھارت حکومت نے 5جنوری 2021 سے 29دسمبر 2021کے درمیان ٹوئٹر سے درخواست کی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق …

تفصیل۔۔۔

سرینگر :بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر 30نومبر ( کے ایم ایس ) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے بیگناہ کشمیر ی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیو میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع کے رہائشی نوجوانوں سجاد احمد خان، بلال …

تفصیل۔۔۔

کرناٹک: پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہہ دیا

بنگلورو30نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈپی کی منی پال یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو کلاس میں دہشت گرد کہہ دیا۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر کی طرف سے دہشت گرد کہنے کے بعد جب طالب علم نے ان سے کہا کہ مسلم برادری سے ہونے کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ ایسے طعنے سننے پڑتے …

تفصیل۔۔۔

بھارت :ایمیزون نے کھانے کی ترسیل کے بعد ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی30 نومبر (کے ایم ایس) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون نے بھارت میں کھانے کی ترسیل کاکاروبار بند کرنے کے بعد اب ملک میں ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہول سیل ایمیزون ڈسٹری ای کامرس ویب سائٹ ہے جو بنگلورو، میسور اور ہبلی شہروں کے اسٹورز پر دستیاب ہے۔ ویب سائٹ بھارت میں چھوٹے اسٹورز، فارمیسیوں …

تفصیل۔۔۔