مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ایک شہری کو گرفتارکرلیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں ایک شہری کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے پوسٹر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، تاہم ناقدین اسے سیاسی انتقام کی کارروائی قراردے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاکہ اس نے پلوامہ کے نیو سرکلر روڈ پر معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو روکا اور اس کے قبضے سے جماعت اسلامی کے چھ پوسٹربرآمد کرلئے۔ گرفتارکئے گئے شخص کی شناخت ہلال احمد کے نام سے ہوئی ہے جو کاکہ پورہ کے علاقے کھدر موہ کا رہائشی ہے۔پولیس نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے”کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔کشمیری سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس گرفتاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام کشمیری عوام کو ڈرانے دھمکانے اور سیاسی، سماجی اور مذہبی جذبات کے اظہار کو دبانے کے لیے عام شہریوں کے خلاف کالے قانون یو اے پی اے کا اندھا دھند استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنے اور بغیر کسی مقدمے کے طویل نظربندی کا جواز فراہم کرنے کے لیے پوسٹروں کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button