بھارت

نئی دلی :انڈیا بلاک کا الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب ”جمہوریت بچائو مارچ”

پوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفے اورانتخابی فہرستو ں کی خصوصی نظر ثانی ختم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:بھارت میں اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کے ارکان پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب ”جمہوریت بچائو مارچ” روکے جانے کے بعد پارلیمنٹ اسٹریٹ پر دھرنا دیا اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس لیڈرراہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی قیادت میں ارکان پارلیمنٹ نے مکر دوار سے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ کیا۔ مارچ میں پریانکا گاندھی، اکھلیش یادو اور سپریا سولے سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
دہلی پولیس نے مارچ کو نیتی آیوگ/آکاش وانی بھون کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا، جس کے بعد ارکان نے سڑک پردھرنا دیا اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف نعرے لگائے اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانیختم کرنے، حذف کیے گئے ووٹروں کے نام بحال کرنے اور مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی اعلی سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔عام آدمی پارٹی اور ڈی ایم کے نے احتجاج میں شرکت نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button