انسانی حقوق

شہریوں کو زبردستی وندے ماترم گانے پر مجبور کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے:آغا روح اللہ

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ شہریوں کو وندے ماترم گانے پر مجبور کرنا مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی اور بھارت کے سیکولر آئین پر حملہ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوک سبھا میں بھارتی ترانے پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے سرینگر سے منتخب رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ کوئی بھی برادری وندے ماترم کی توہین نہیں کرتی لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگوں کواپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے اسے گانے پر زبردستی مجبور کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ایک "ابدی شناخت” ہے جسے جبری مطابقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔آغاروح اللہ نے کہا کہ کشمیریوں کو وندے ماترم گانے پر مجبور کرنا ہمارے لئے بالکل قابل قبول نہیں۔مذہب اور شہریت کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومیت بدل سکتی ہے، لیکن ایک شخص کا عقیدہ قائم رہتا ہے اور آئینی ضمانتیں اس انفرادیت کوتحفظ فراہم کرتی ہیں۔روح اللہ مہدی نے خبردار کیا کہ مودی حکومت بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اوراپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے معاملات پر توجہ مرکوزکی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button