مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر: محکوم کشمیریوں کو خوف ودہشت کا شکار کرنے کا سلسلہ جاری

بھارتی فورسز نے نگرانی ، مشقوں کاعمل تیزکردیا

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے نگرانی اور فوجی مشکوں کا عمل تیز کر دیا ہے جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کاشکار کشمیری مزید خوف و دہشت کا شکار ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ریلوے پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے ساتھ مل کر کولگام کے ہرناگ ریلوے اسٹیشن پرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے مشق کی۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشق کے ذریعے آپریشنل تیاریوں اور بھارتی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کا جائزہ لیا گیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد ردعمل کے اوقات کو بہتر بنانا اور ہنگامی حالات کے دوران ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ مشق کے ذریعے نگرانی اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیاگیا۔
دریں اثنا ہندواڑہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سجاد خالق بٹ نے ایک اجلاس کے دوران ضلع کپواڑہ امن و امان ، سیکورٹی انتظامات اور پولیس کی ترجیحات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی نے افسران کو گشت اور چوکیوں کے معائنہ کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حساس مقامات اورجیلوں کی نگرانی بڑھانے پر بھی زوردیا۔
نگرانی ، پابندیاں، فوجی مشقیں محکوم کشمیریوںکو خوف ودہشت کا شکار کرنے کی مذموم بھارتی پولیسی کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button