مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج اپنی موجودگی کو روز بہ روز مزید مضبوط و مستحکم کررہی ہے

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوج اپنی موجودگی کو روز بہ روز مزید مضبوط و مستحکم کررہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوج کی ‘راشٹریہ رائفلز’ نے اپنے سیکٹر 7 ڈویژن کو سوپور کے علاقے ‘سانگری واٹلاب’ سے منتقل کر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ‘یونیسوکے مقام پر تعینات کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی ‘کلو فورس نے کنٹرول لائن سے ملحقہ ان علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے اپنے سیکٹر 7 ڈویژن کو وہاں منتقل کیا ہے، جو وادی لیپا کی جانب پھیلے ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کا سیکٹر 8 پہلے ہی ضلع کپواڑہ کی وادی لولاب میں تعینات ہے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقوں ‘واڈور پائین اور وادی بنگس میں جدید ترین فوجی کیمپ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ تعمیرات اسی طرز پر کی جا رہی ہیں جیسی کہ پیر پنجال کے خطے میں کی گئی ہیںجن میں ضلع بڈگام کے علاقے یوسمرگ اور دودھ پتھری شامل ہیںاور یہ سلسلہ کنٹرول کی جانب بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
ضلع بڈگام میں واقع یوسمرگ اور دودھ پتھری جغرافیائی اعتبار سے کوہِ پیر پنجال کے شمالی ڈھلوانوں پر واقع ہیں، جبکہ ضلع پونچھ اسی پہاڑی سلسلے کی جنوبی ڈھلوانوں پر موجود ہے۔ تاریخی پیدل راستے اور پہاڑی درے، جن میں ‘نورپور گلی’ بھی شامل ہے، ضلع پونچھ میں ‘لوران’ کے آس پاس کے علاقوں کو یوسمرگ اور دودھ پتھری کے پہاڑی خطوں سے ملاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button