مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سری نگر،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع سری نگر کے علاقے اتھواجن کے قریب دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش دیکر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔
لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ادھر جموں خطے کے ضلع ادھم پور میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔



