بھارت

بی جے پی حکومت کی ریاستی دہشت گردی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتی ، ممتا بنر جی

جنریشن ''زیڈ'' کے لڑکوں ، لڑکیوں کو اذیت دینے کا سلسلہ بند کیا جائے، سابق وزیر اعلیٰ

کولکتہ: مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کاکروچ جنتاپارٹی(سی جے پی ) کے دو رہنمائوں کی عدالتی تحویل میں مزید 2روز کی توسیع پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ”ایکس ”پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی جے پی کے شریک کنوینرآشتوش رانکا اور سوروداس کو اذیت رسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ سب ریاستی سرپرستی میں ہو رہا ہے ، نوجوانوںکے ساتھ ظالمانہ سلوک جمہوریت کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جنریشن زیڈ کے لڑکوں اور لڑکیوں کو اذیت دینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
متا بنر جی نے کہا کہ ملک میں مظالم غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور یہ صورتحال محض کسی ایک شہر تک محدود نہیں ہے ، کولکتہ سے ممبئی اور دہلی تک پورے ملک میں مظالم کی انتہا ہو چکی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ میں یہ واضح طور پر کہہ رہی ہوں کہ یہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی ہے جو زیادہ دیرتک برقرار نہیں رہ سکتی ،جمہوریت اور ملک کے تحفظ کیلئے احتجاج کرنے والے افراد باالاخر اقتدار میں موجود لوگوںپر غالب آئیں گے ۔
ممتا بنر جی نے کہا کہ جب پختہ عزم رکھنے والے لوگ بھارت اور جمہوریت کو بچانے کے مقصد سے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے ، تبھی حکومت میں موجود یہ مغروراور آنکھوں پرپٹی باندھے ہوئے سیاست دادان اپنی آنکھیں کھولیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button