بھارت

منی پور میں ہڑتال کے باعث آج بھی معمولاتِ زندگی مفلوج

امپھال: گزشتہ کئی برس سے شدید بدامنی کی لپیٹ میں آنے والی بھارتی ریاست منی پور میں ہڑتال کے باعث آج بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔

نیٹیو پیپلز کمیٹی منی پور (این پی سی ایم) کی جانب سے ریاست گیر سطح پر دی گئی 48 گھنٹے کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری رہی۔

کھونگبان سائنوروک/نونگسوم اویوم پوک کے علاقے میں لکڑیاں جمع کرنے والے میتی برادری کے تین افراد کے قتل کے بعد ریاست کے وادی پر مشتمل پانچ اضلاع، امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، بشنو پور، تھوبال اور کاکچنگ میں ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گئے ہیں۔

امپھال وادی کے ان اضلاع میں بازار، اسکول، کالج اور نجی کاروباری مراکز بند ہیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے۔ تاہم ضروری خدمات، طبی سہولیات اور ہنگامی خدمات کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

دریں اثنا، کوکی برادری کی تنظیم کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی نے بھی کانگ پوکپی ضلع میں 24 گھنٹے کی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد انصاف اور احتساب کا مطالبہ کرنا، کوکی مسیحی برادری کا تحفظ یقینی بنانا اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دینا ہے۔

کوکی مظاہرین نے بعض مقامات پر سڑکیں بند کر دیں اور چند روز قبل اپنی برادری کے تین افراد کے قتل کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ یومنم کھیم چند سنگھ، نائب وزیراعلیٰ نیمچا کپجن اور وزیر داخلہ گوونداس کونتھوجام کے پتلے نذرِ آتش کیے۔

مظاہرین نے بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا اور مذکورہ حکام سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button