APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا شہدائے بیج بہاڑہ کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان شاخ نے شہدائے بیج بہاڑہ کو شاندار خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں 22 اکتوبر 1993 کو 50 سے زائد بے گناہ کشمیری اس وقت شہید ہو گئے تھے جب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے سری نگر میں حضرت بل درگاہ کے بھارتی فوجی محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی زیر صدارت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اجلاس میں شہدائے بیج بہاڑہ کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں شہداءکے درجات کی بلندی ار کشمیری عوام کی آزادی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
حریت رہنماو¿ں نے اس موقع پر کہا کہ شہدائے بیج بہاڑہ نے ایک عظیم مقصد اور کشمیری قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں تحریکِ آزادی کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسند عناصر کی جانب سے کشمیری عوام، بالخصوص مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور ان پر حملوں کے واقعات تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے عوام میں خوف و عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ حریت قیادت اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں اور نظر بند کشمیریوں کو رہا کیا جائے اور عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پ±رامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ تنازعے کے حل میں مسلسل تاخیر نہ صرف کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین چیلنج ہے۔
اجلاس میں نمائندہ مہاجرین ضلع باغ اقبال حمید کی والدہ کی وفات اور ظہیر احمد جرال صدر مہاجرین میرپور ڈویڑن کے والد کی مقبوضہ جموں کشمیر راجوری میں وفات اور کونسلر مہاجری کیمپ باغ الطاف چوہدری کے والد کی وفات اور حاجی محمد صادق مہاجری کیمپ کوٹلی کی وفات پر بھی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button