World

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

فلوریڈا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان 2025 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران 11 طیارے گرائے گئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے تجارتی پابندیوں اور بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
انہوںنے کہاکہ میں نے دنیا بھر میں آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود مجھے نوبیل امن انعام نہیں ملا۔ ان کے مطابق ان میں سے پانچ تنازعات کو ٹیرف کے ذریعے روکنے میں مدد ملی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر جنگ بند نہ کی گئی تو دونوں ممالک پر بھاری تجارتی ٹیرف عائد کیے جائیں گے اور انہیں امریکہ کے ساتھ تجارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ جنگ رکوانے میں اقوام متحدہ نے کوئی مدد نہیں کی اور تمام جنگیں رکوانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button