مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 5.5ریکارڈ
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر اور ملحقہ علاقوں میںاتوار کی رات دیر گئے 5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس ہوئے۔ جھٹکے مقبوضہ جموں و کشمیر، دہلی، پنجاب اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









