بھارت: مودی حکومت کے دور میں ہندوتوا نظریے کا راج؛ بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر وار
نئی دلی:بھارت میں مودی حکومت کے دور میں ہندوتوا نظریے کا راج ہے، جہاں بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پرمسلسل وار کیے جا رہے ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کاتاریخی ورثہ ہندوتوا پالیسی کے تحت نشانے پر ہے ۔ انتہا پسند بی جے پی کے آشیر واد کی وجہ سے اسلامی تاریخی مقامات اور مساجد کو مہندم کرنے کی مہم نہیں رک سکی ہے۔
ایک عالمی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مساجد اور تاریخی اسلامی مقامات کو خالی کرانے اور مسمار کرنے کے لیے بلدیاتی حکام کی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسمار کیے جانے والے متعدد مقامات پر پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 2ہزار سے زائد کارروائیوں میں درجنوں مساجد اور مدارس مسمار کیے گئے۔
عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بھارتی اپوزیشن اور مسلم رہنما بھی مسماری کی کارروائیوں کو مودی کا سیاسی ہتھیار قرار دے چکے ہیں۔ مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات بھارت کے نام نہاد آئینی ڈھانچے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔







