سکھ

بھارت میں سکھوں کے بدترین قتلِ عام کو 42 سال مکمل ہوگئے

ہزاروں بے گناہ سکھ قتل کیے گئے، سیکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ بنے

نئی دہلی : یکم نومبر 1984ءکوسکھ مخالف فسادات بھارتی تاریخ کے دردناک واقعات میں شمار ہوتے ہیں جب سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہزاروں بے گناہ سکھوں کا قتل عام کیاگیا۔
31 اکتوبر 1984ءکو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے خلاف جان لیوا تشدد شروع ہوا، جو 3 روز تک بلا روک ٹوک جاری رہا۔ ان فسادات کے دوران ہزاروں بے گناہ سکھ قتل کیے گئے، جبکہ سیکڑوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ افسوس ناک واقعات محض سکھ برادری کے خلاف تشدد نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی اقدار پر گہرا حملہ تھے۔ عالمی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی جریدوں نے بھی سکھوں کے قتلِ عام کو بھارتی تاریخ کا شرمناک باب قرار دیا ہے۔
ڈپلومیٹ کے مطابق انتہاپسند ہندوو¿ں نے ووٹر فہرستوں کے ذریعے چن چن کر سکھوں کی شناخت کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی حکومت کی سرپرستی میں سکھوں کے خلاف باقاعدہ نسل کشی کی مہم چلائی گئی اورہزاروں سکھوں کو بے رحمی سے قتل کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button