بھارت

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ کا جنگی جنون پر مبنی بیان

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل آشوتوش دکشت نے جنگی جنون پر مبنی بیان دیتے ہوئے ہر اسکواڈرن اور فضائی دفاعی یونٹ کو کسی بھی وقت جوابی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آشوتوش دکشت نے اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی منظور شدہ لڑاکا اسکواڈرنز کی تعداد بحال کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ لڑاکا طیاروں کی کمی کے اس اعتراف سے بھارتی فضائیہ کی کم ہوتی ہوئی جنگی صلاحیت بے نقاب ہوتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات بھارت کے مسلسل جارحانہ رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ طرزِ عمل علاقائی امن کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ بالخصوص پاکستان کو نشانہ بنانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں بھارتی فضائیہ نگرانی اور ظلم وجبر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا سکیورٹی ماحول بدستور چیلنجنگ ہے کیونکہ ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، خلائ، سائبر ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے باعث جنگ کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button