مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : دیلی ویجر ملازمین کا کٹھوعہ میں احتجاجی مظاہرہ

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف محکموں کے ڈیلی ویجر ملازمین نے ضلع کٹھوعہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااور ریگولرائزیشن اور کم سے کم اجرت ایکٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر سنگھرش سمیتی کے زیر اہتمام مظاہرے میں مڈ ڈے میل کک، سی پی ڈبلیو ورکرز، لینڈ ڈونرز، آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرز، ایس پی اوز، پی ایچ ای ملازمین، ہوم گارڈز اور دیگر نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے معمولی اجرت پر کام کر رہے ہیں جو بنیادی ضروریات پوری کے لیے ناکافی ہیں۔ملازمین نے قابض انتظامیہ سے منصفانہ اجرتوں اور انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں مزید تیزی لانے کا انتباہ دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button