World

”یو ایس سی آئی آر ایف“کا بھارت میں گردواروں پر ہونے والے حملوں پر اظہار تشویش

واشنگٹن: ’امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی‘ (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت میں سکھ گردواروں پر ہونے والے حملوں اور مذہبی رہنماوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو فراہم کی جانے والی امداد کو اس طرح کے تشدد کے واقعات پر نئی دہلی کے ردعمل سے مشروط کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”یو ایس سی آئی آر ایف “کے کمشنروں ڈیوڈ اینڈرسن اور جو گروگن نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیانات میں امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباو¿ ڈالے کہ وہ مذہبی اقلیتوں کا تحفظ کرے اور عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنائے۔
ڈیوڈ اینڈرسن نے اپنی پوسٹ میں کہا”گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارت میں سکھ گردواروں پر حملے کیے گئے اور مذہبی رہنماو¿ں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی امداد کو بھارتی حکومت کے اس ردعمل سے مشروط کرے جو ایسے تشدد کو روکنے کے لیے ہو، کیونکہ یہ تشدد لوگوں کو ان کے ’مذہب یا عقیدے کی آزادی‘ کے حق کو استعمال کرنے سے روکتا ہے۔
جو گروگن نے ”ایکس “ پر لکھا ” بھارت میں عبادت گاہوںجن میں گرجا گھر، گردوارے اور مساجد شامل ہیں،پر حملے، بین الاقوامی قانون میں درج ’مذہب یا عقیدے کی آزادی‘ کے حق کو کمزور کرتے ہیں، امریکی حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالے تاکہ ایسے واقعات کے مرتکب افراد کا احتساب کیا جا سکے اور عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔”
یہ بیانات گزشتہ ماہ اکتوبر میں پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں سکھ مقدس مقامات پر فائرنگ کے واقعات کے سلسلے کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔
27 اکتوبر کو ایک نقاب پوش شخص نے گاو¿ں ’گاگرا‘ میں واقع ’گردوارہ سری گوپال سر صاحب‘ پر فائرنگ کی اور وہاں ایک دھمکی آمیز خط چھوڑ گیا۔ اگلے روز دو نقاب پوش افراد گاو¿ں ’راجوانہ کلاں‘ میں واقع ’گردوارہ مانجی صاحب‘ میں داخل ہوئے اور وہاں کے سربراہ سیوادار، بلدیو سنگھ پر فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button