بھارت

بھارت میں خانہ جنگی کی گونج، مودی حکومت کے خلاف ملک گیر بغاوت کی لہر

نئی دہلی :بھارت میں بڑھتی ہوئی عوامی اور سیاسی مخالفت نے مودی حکومت کے جابرانہ رویے اور آمرانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ریاست جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے 40 لاکھ طلباءکے احتجاج کو عوامی بے چینی کا واضح ثبوت قرار دیاہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت تمام طبقات کیلئے معاشی و سماجی استحصال کا باعث بن رہی ہیں۔
مودی حکومت عوامی مفاد کو پسِ پشت ڈال کر مسلسل عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ وہ اپنے دوستوں اور چندسرکایہ داروں کو خوش کرنے کے لئے ملکی مفادات کو نظرانداز کررہی ہے۔ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں غم وغصہ بڑھ رہاہے اورآئے روز ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی عوام بی جے پی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی عوام میں مسلسل پنپتا ہوا غم وغصہ اوربے چینی بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی بڑی خانہ جنگی کا اشارہ دیتی ہے۔ مبصرین کاکہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں اورجرائم کو چھپانے کے لئے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ اظہاررائے کی آزادی کو بھی دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی لئے حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ صحافیوں اورانسانی حقو ق کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button