بھارت

بھارت: 544 سائنسدانوں اور محققین کی دریائے سیانگ پر ڈیم کے خلاف احتجاج کی حمایت، منصوبہ روکنے کا مطالبہ

ایٹانگر: بھارت میں 544 سائنسدانوں، محققین، ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین، کارکنوں اور باشعور شہریوں کے ایک گروپ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اروناچل پردیش میں مجوزہ 11 ہزار میگاواٹ کے سیانگ اپر ملٹی پرپز منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پیر کے روز جاری کیے گئے بیان میں سیانگ وادی پر منصوبے کے ماحولیاتی اور ثقافتی اثرات اور مقامی آدی برادریوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس منصوبے کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیم مخالف کارکنوں کے احتجاج کے دوران گرفتاریاں جاری ہیں اور مظاہرین نے حال ہی میں ریاستی حکومت کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ مقامی باشندوں نے گرفتار افراد کی رہائی، اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے اور علاقے سے بھارتی فورسز کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بڑا ڈیم طویل عرصے سے اروناچل پردیش کے عوام جو اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں اور اسے آگے بڑھانے والی ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے درمیان اختلافات کا باعث بنا ہوا ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ سیانگ وادی محض کسی بڑے بنیادی ڈھانچے کے مجوزہ منصوبے کا مقام نہیں ہے۔ دریائے سیانگ، اس کے جنگلات اور گردونواح کے پہاڑ غیر معمولی حیاتیاتی تنوع، لوگوں کے روزگار، روایتی علمی نظام اور مقامی آدی برادریوں کی ثقافتی شناخت کا ذریعہ ہیں۔ سیانگ وادی بے پناہ ماحولیاتی، ثقافتی اور حیاتیاتی اہمیت کا حامل ایک بھرپور اور زندہ قدرتی خطہ ہے۔ صرف گزشتہ 15 برس کے دوران اس وادی میں جانداروں کی 48 نئی اقسام دریافت کی گئی ہیں، جبکہ 140 نئی اقسام کے جغرافیائی پھیلاو¿ کے ریکارڈ بھی سامنے آئے ہیں۔
قدرتی ماحول، جنگلی حیات، معاشرے اور ماحولیات کے شعبوں میں کام کرنے والے سائنسدانوں، محققین اور شہریوں کی حیثیت سے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ سیانگ وادی ایک ایسا قدرتی خطہ ہے جس کا ماحولیاتی متبادل ممکن نہیں اور اس کی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی پیچیدگی کے بیشتر پہلو ابھی تک پوری طرح سمجھے نہیں جا سکے۔ایسے نازک اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال دریائی نظام میں بڑے پیمانے پر مداخلت کے ناقابلِ تلافی نتائج سامنے آ سکتے ہیں، اس لیے اس معاملے میں انتہائی احتیاط برتنا ضروری ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ سیانگ وادی کے عوام نے نسل در نسل ان قدرتی مناظر اور انواع کی پرورش اور حفاظت کی ہے۔ ان کے علم، عملی تجربات اور خدشات کو ان کے مستقبل سے متعلق کسی بھی فیصلے میں مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے۔ہمیں اروناچل پردیش حکومت کی جانب سے متاثرہ برادریوں کی مسلسل مخالفت کے باوجود سیانگ اپر ملٹی پرپز منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ (PFR) تیار کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر شدید تشویش ہے۔ ہمیں خاص طور پر بڑی تعداد میں مسلح سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں، مقامی باشندوں کی گرفتاریوں اور شہریوں کے خلاف آنسو گیس اور طاقت کے استعمال پر گہرا دکھ اور تشویش ہے۔
اس پ±رامن خطے میں فورسزکی بڑھتی ہوئی موجودگی انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ ایک جمہوری ملک میں برادریوں کو یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ ایسے منصوبوں پر سوال اٹھائیں، ان کی مخالفت کریں اور انہیں مسترد کریں جن کے بارے میں ان کا خیال ہو کہ وہ ان کی زمینوں، ثقافت، روزگار اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔
بیان میں کہاگیاکہ ہم ان افراد کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں جو ان واقعات اور تحریک کی حمایت اور دستاویز بندی کر رہے ہیں، جن میں وکلا اور صحافی بھی شامل ہیں۔ بھارتی آئین کا آرٹیکل 19 چھ بنیادی آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے، جن میں تقریر، اظہارِ رائے اور پ±رامن اجتماع کی آزادی شامل ہیں۔ ریاست کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو معقول قرار نہیں دیا جا سکتا۔
لہٰذا ہم اروناچل پردیش اور بھارتی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں، علاقے میں تعینات اضافی مسلح فورسز واپس بلائی جائیں، تحریک میں شرکت کے باعث گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کیا جائے اور متاثرہ برادریوں کے ساتھ کھلے، شفاف اور بامعنی مذاکرات کیے جائیں، جن میں ان کے حقوق، خودمختارانہ اختیار اور فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
ہم دریا، زمینوں، حقوق اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی آزادی کے تحفظ کی جدوجہد میں سیانگ وادی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس وادی کو اپنا گھر کہنے والے لوگوں کو ہی اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں بنیادی اختیار حاصل ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button