بھارت

آل انڈیا میڈکل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا سعودی عرب میں زیر حراست کشمیری کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر:آل انڈیا میڈکل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت سے سعودی عرب میں زیر حراست کشمیری امجد علی بٹ کی رہائی کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن سے تعلق رکھن والے امجد کو سعودی سول ڈیفنس فورسز نے 25مارچ کو حراست میں لیا تھا،جووہاں بطورنرس(طبی معاون ) خدمات انجام دے رہاتھا۔ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مومن خان کے مطابق امجد کے اہلخانہ اورآجر کوامجد بٹ کے مقام یا اس پر عائد کئے گئے الزامات کے بارے میں سرکاری طورپر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔امجد کو مبینہ طور پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد گرفتارکیاگیاہے ، تاہم اب تک کسی باضابطہ الزام کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ڈاکٹر مومن خان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے امجد بٹ سے رابطہ قائم کرے اور اس کے بنیادی حقوق اور سلامتی کو یقینی بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button