مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظر بندی کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کی دس روز سے زائد عرصے سے جاری گھر میں نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ان پابندیوں کے باعث وہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں اور قابض انتظامیہ نے انہیں کشمیری عوام سے بھی دور کر دیا ہے ۔ انجمن اوقاف نے میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کو غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیااورکہا کہ نظربندی کی وجہ سے میرواعظ تاریخی جامع مسجد سرینگر تک بھی نہیں جاسکتے ہیں ۔انہیں گزشتہ جمعہ کو خطبہ بھی نہیں دینے دیاگیا۔ انجمن اوقاف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا نہیں کرپارہے ہیں ۔
بیان میں قابض حکام سے میر واعظ کی فوری رہائی کامطالبہ کیاگیاہے تاکہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا کرسکیں ۔بیان کے مطابق میر واعظ کی گھر میں نظربندی سے ان نمازیوں کوبھی تکلیف پہنچتی ہے جو ہر جمعہ ان کا خطبہ سننے کیلئے جامع مسجد سرینگر آتے ہیں ۔
میرواعظ کی نقل و حرکت پر یہ پابندیاں 30اکتوبر سے عائد ہیں، جب انہوں نے جامع مسجد میں اپنے خطاب کے دوران جموں و کشمیر سے متعلق ‘انٹرنیشنل کرائسس گروپ’کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سیاسی نظربندوں ، شہری آزادیوں، بامعنی سیاسی عمل اور مفاہمت کے حوالے سے رپورٹ میں اٹھائے گئے خدشات کو بھی اجاگر کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button