لداخ

مودی حکومت کی طرف سے لداخ کے عوام کے مطالبات ماننے سے انکار پر کارگل اور لہہ میں ہڑتال

leh-and-kargilلہہ: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے اضلاع کرگل اور لہہ اضلاع میں مودی حکومت کی طرف سے خطے کے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار پر آج ہڑتال ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لہہ میں متعدد مذہبی تنظیموں نے لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر بھارتی وزارت داخلہ کے وفد ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر آج ہڑتال کی کال دی تھی ۔متعد د تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں آج لہہ میں ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں بشمول لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کئے تھے ۔ تاہم بھارتی وفد نے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر خطے کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔لہہ ایپکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کیساتھ ریاستی شناخت کی بحالی اور چھٹے شیڈول کے مطالبات پر تعطل برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں تاہم مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button