لداخ

لداخ کے جمہوری حقوق اور آئینی تحفظات کی آواز اٹھانے پر سونم وانگچک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سجاد کرگلی

لیہہ: کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے شریک چیئرمین سجاد کرگلی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو لداخ کے جمہوری حقوق، آئینی تحفظات اور سیاسی نمائندگی کے مطالبات اٹھانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سجاد کرگیلی نے لیہہ میں لیہہ ایپکس باڈی کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین گزشتہ تین روز سے سونم وانگچک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ماضی میں سونم وانگچک کو ہیرو قرار دیتے تھے، آج وہی میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ لداخ میں بیوروکریٹک آمریت کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے علاقے میں جمہوریت کی بحالی، زمین اور شناخت کے تحفظ، 24 ستمبر 2025 کے احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والوں کو انصاف کی فراہمی اور لیہہ و کرگل کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر ذور دیا ہے۔
سجاد کرگلی نے لیہہ اپیکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی تحریک کو سیاسی عہدوں کے حصول کی کوشش قرار دینے والے دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے رہنما آنے والی نسلوں کے لیے لداخ کی زمین اور وسائل کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے 24 ستمبر کے واقعات سے متعلق عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دینے اور مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button