مقبوضہ جموں و کشمیر
وزیر اعظم نے ہرعالمی فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے، شیریں مزاری
اسلام آباد05فروری (کے ایم ایس) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں آج منائے جارہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر عالمی فورم پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز اٹھائی اوربھارتی حکومت کے فسطائی بیانیے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر طویل عرصے سے زیر التواءہے۔